ولیمز سسٹرز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 2 جون 2018 17:19

ولیمز سسٹرز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری ..
پیرس۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سرینا ولیمز اور وینس ولیمز پر مشتمل امریکن جوڑی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میچ میں ولیمز سسٹرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کی سیرا ایرانی اور ان کی بیلجیئم جوڑی دار کرسٹن فلپ کنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :