جان پیئرز اور شوئی زانگ فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 2 جون 2018 17:19

جان پیئرز اور شوئی زانگ فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ..
پیرس۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زانگ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں جان پیئرز اور شوئی زانگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے روہن بوپنا اور ان کی اٹالین جوڑی دار ٹیمیا ببوس کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :