عام انتخابات کے متعلق ہر طرف کنفیوژن ہی کنفیوژن ہے،سیاسی جماعتیں تک الجھن کا شکار ہیں‘چوہدری منظور

شیڈیول جاری ہونے پر حلقے کالعدم ،جس دن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا ہے اسی دن فارم کالعدم ہو جاتا ہے

ہفتہ 2 جون 2018 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظوری نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے متعلق ہر طرف کنفیوژن ہی کنفیوژن ہے، امیدوار تو کیا ان حالات میں سیاسی جماعتیں تک الجھن کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف شیڈیول جاری ہوتا ہے دوسری طرف حلقے کالعدم ہو جاتے ہیں، جس دن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا ہے اسی دن فارم کالعدم ہو جاتا ہے، نامزدگی فارم ایکٹ آف پارلیمنٹ سے بنا اب نیا فارم کون جاری کرے گا ،الیکشن کمیشن کے پاس تو نیا فارم بنانے کا اختیار نہیں تو کیا آرڈیننس آئے گا۔

چودھری منظور نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد، پرویز خٹک کے خط اور ایم کیو ایم کے مردم شماری چیلینج کرنے کے عمل کا آپس میں کیا تعلق ہے ۔ جن اضلاع کے حلقے کالعدم ہیں وہاں انتخاب لڑنے والے کہاں کے کاغذات حاصل کریں ۔