وزراء ،پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی کیساتھ ڈیوٹیوں پر تعینات 3940 اہلکاروںنے واپس رپورٹ کر دی

پولیس کی گاڑیاں بھی واپس بلوا لی گئیں/دفاتر، گاڑیاں اور مراعات واپس لینے کا مرحلہ آج مکمل کرلیا جائیگا‘ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر

ہفتہ 2 جون 2018 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پنجاب حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد وزراء ،پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی کیساتھ ڈیوٹیوں پر تعینات 3940 اہلکاروںنے پولیس لائنز میں رپورٹ کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے ساتھ 105پولیس کی گاڑیاں بھی واپس بلوا لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سابق وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں سے دفاتر خالی کرانے ،گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس لینے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کے مطابق دفاتر خالی کرانے ،گاڑیاں اور مراعات واپس لینے کا مرحلہ آج اتوار تک مکمل کر لیا جائے گا اور رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔