پیپلزپارٹی قائدین کی مشاورت سے بلوچستان بھر میں امیدوار کھڑا کرے گی،محمد صادق عمرانی

پارٹی کے تمام رہنما ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، رہنماء پیپلزپارٹی بلوچستان

ہفتہ 2 جون 2018 17:20

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اور پی پی پی کے صوبائی کونسل کے ممبر میر جعفر کریم بھنگر نے حلقہ پی بی 11نصیرآباد اور این اے 260پر الیکشن کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائدین کی مشاورت سے بلوچستان بھر میں امیدوار کھڑا کرے گی پارٹی کے تمام رہنما ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہے انشاء اللہ پیپلزپارٹی آنے والے انتخابات میں بلوچستان بھر میں عوامی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔