جولائی کا سورج پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا2018 ء کا الیکشن جیت کا وفاق سمیت صوبوں میںبھی حکومت بنائینگے،

حاجی علی مدد جتک، سید اقبال شاہ ودیگر کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگاپارٹی 2018 ء کا الیکشن جیت کا وفاق سمیت صوبوں میںبھی حکومت بنائیگی، پیپلزپارٹی انتخابات کوملتوی کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مددجتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت 2018ء کے انتخابات کو ملتوی کرانے کیلئے شازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2018ء کے الیکشن میں بلوچستان بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریگی پارلیمانی بورڈ نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویومکمل کرلئے ہیں آئندہ ایک دو روز میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی 2018ء کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگااس دن پیپلز پارٹی ملک بھر سے عوام کے سہارے اور ان کے ووٹوں سے ملک گیر کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک بھر سے کلین سویپ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھرپہنچائیں اورانتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلانے کیلئے تیاریاں کریںتاکہ پیپلز پارٹی کے امیداروں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔