سنجاوی ، مضر صحت مٹھائیوں کی سرعام فروخت جاری،درجنوں روزہ دار ہیضہ کے مرض میں مبتلا،انتظامیہ خاموش

ہفتہ جون 17:20

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مضر صحت مٹھائیوں کی سرعام فروخت جاری،درجنوں روزہ دار ہضہ مرض میں مبتلا،انتظامیہ خاموش ،سنجاوی بازار میں سرعام چوکوں اور ریڑیوں میں گندا مضر صحت مٹھائیاں فروخت ہو رہی ہیں ۔جسکی وجہ سے درجنوں روزہ دار مٹھائیاں کھانے سے ہضہ کی مریض بن گئے ۔

(جاری ہے)

مضر صحت مٹھایوں کی فروخت کرنے والوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں مٹھائی کی فروخت ریڑیوں میں کچھرے کی طرح ڈال کر فروخت کررہے ہیں ۔

یہ مضر صحت مٹھائی لورلائی ،ڈیرہ غازی خان سے منگوانے کے بعد سنجاوی میں فروخت کررہے ہیں۔ لیکن بعض دکاندار بھی مضر صحت مٹھائیاں بناتے ہے جوکہ ناقص مہدہ سے تیا ر کی جاتی ہیں۔دوسری طرف سنجاوی کے بیکریز مالکان بھی گندا اور مضرصحت بسکٹ اور مٹھائیاں انتہائی خراب گھی اور میدے سے تیار کررہے ہیں۔سنجاوی کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ زیارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت مٹھائیاں فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔