رمضان المبارک ، ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :اومیگا کلب اور ون یونٹ کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل مقابلے میں اومیگا کلب نے عسکری الفاذ کو 37-36اور ون یونٹ کلب نے آرام باغ کلب کو 48-44پوائنٹس سے شکست دیدی

ہفتہ جون 17:20

رمضان المبارک ، ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :اومیگا کلب اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے ""رمضان المبارک SBBٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں 2سیمی فائنل کے فیصلے ہوگئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 37-36سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح کلب اومیگا کلب کی جانب سے طاہر نقاش 12،تیمور ظہیر 9اور مبشر حسین نے 6جبکہ عسکری الفاذ کلب کی جانب سے زین اللہ 17،سید بختیار احمد 11اور شاہ میر ظہیر نے 11پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 48-44پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی ،فاتح ون یونٹ کلب کی جانب سے طلال احمد 21،کاشف سرور 11اور تفشین زیدی نے 6جبکہ آرام باغ کی جانب سے راج کمار لکھوانی 12،جہاں زیب 10اور فضیل احمد نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 3جون 2018؁ء بروز اتوار ساڑھے دس بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی میں کھیلا جائیگا فائنل میچ کے مہمان خصوصی بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض ہونگے جو ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،ظفر اقبال ،نزاکت خان ،غلام محمد شبر اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،اشرف یحییٰ ،عبداللہ امام تھے سیمی مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی سجاس کے صدر طارق اسلم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے ۔