ہمایوں گلزار اور رفیق احمد پیرزادہ اے پی این ایس ریجنل پریس کمیٹی کا چیئر مین اور وائس چیئر مین نامزد

ہفتہ جون 17:32

اسلام آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس)کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے ہمایوں گلزار اور رفیق احمد پیرزادہ کو بالترتیب ریجنل پریس کمیٹی کا چیئر مین اور وائس چیئر مین جبکہ فیصل ذاہد ملک اور فیصل شاہجہاں کو بالترتیب سمال اینڈ میڈیم سائز میٹروپولیٹن پبلیکیشن کمیٹی کا چیئر مین اور وائس چیر مین نامزدکر دیا ہے۔

انہوں نے عامر محمود اور فوزیہ شاہین کوبالترتیب پیر یاڈیکلز پریس کمیٹی کا چیئر مین اور وائس چیئر مین نامزد کر دیا ہے۔قاضی اسد عابد،وسیم احمد، منیر جیلانی (ڈیلی پیغام)، ممتاز اے طاہر (ڈیلی آفتاب) ہمایوں طارق (ڈیلی بزنس رپورٹ)، جمیل اطہر ، جاوید مہر شمسی، یونس مہر، احمد علی بلوچ، عمیق الرحمان سیفی، ناصر داد بلوچ، جاوید احمد، شاہد محمود، فقیر مینگریو، اسلم لغاری، نجم الدین شیخ، رحمت علی رازی، سید ہارون شاہ، علی ارشد، رائو امجد اقبال، زاہدہ عباسی، ایم منیر، قاضی سجاد اکبر، چوہدری محمد بشیر، عارف بلوچ، قاضی امتیاز اختیر اور ممتاز علی ریجنل پریس کمیٹی کے ارکان نامزد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سمال اینڈ میڈیم سائز میٹروپولیٹن پبلیکیشنز کمیٹی کے ارکان میں نجم الدین شیخ، محسن بلال، سید سجاد بخاری، رحمت علی رازی، خوشنود علی خان، قاضی سجاد اکبر، بلال فاروقی، ممتاز علی، علی بن یونس اور سید عرفان شاہ شامل ہیں۔حسن اکبر، توقیر احمد، رحمت علی رازی، ڈاکٹر وقاص یوسف عظیمی، ریاض احمد منصوری، رخسانہ صولت سلیمی، سردار خان نیازی، پروفیسر ایس وی حسن اور مشتاق احمد قریشی، پیریاڈیکلز پریس کمیٹی کے ارکان نامزد کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :