عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن کا بیٹا علالت کے بعد انتقال کر گیا

نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ اور دیگر علماء کا اظہار تعزیت

ہفتہ 2 جون 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن کا چار سالہ بیٹامحمد آدم بہادر گھمن علالت کے بعد انتقال کر گیا نماز جنازہ مرکز اہل سنت میں مولانا کلیم اللہ حنفی نے پڑھائی جس میںطلباء، علماء اور معززین علاقہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن بیرون ملک تبلیغی واصلاحی دورہ پر ہونے کی وجہ سے جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے تاہم مولانا محمد الیاس گھمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں اور یقینا یہ مرحوم بیٹا میرے لیے ذخیرہ آخرت اور نجات کا باعث ہوگا دریں اثناء مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلة الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مدرس مسجد الحرام بیت اللہ مولانا محمد مکی حجازی،مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا مفتی شاہد محمود مکی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی،جے یو آئی کے مرکزی راہنماء صاحبزادہ مولانا محمد امجد خان، پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، مولانا جمیل الرحمن اختر، جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی اور دیگر علماء نے مولانا محمد الیاس گھمن کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو مولانا محمد الیاس گھمن کے لیے ذخیرہٴ آخرت بناتے ہوئے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔