سرگودھا،پولیس نے محنت کشوں کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 2 جون 2018 17:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سرگودھا کے تھانہ بھاگٹاوالا پولیس نے خونی ڈکیتی کے دو واقعات میں محنت کشوں کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرکے اس سے دو درجن سے زائد مسروقہ بکریاں اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ بھاگٹاوالا پولیس ٹیم نے علاقہ میں ہونے والے دو اندھے قتل کے یکے بعد دیگرے واقعات کی بریک بینی سے چھان بین کرتے ہوئے پراسرار ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے ایک چرواہے اسلم کو اینٹوں سے پے درپے کرکے قتل کرتے ہوئے اسکی دو درجن سے زائد بکریاں لے کر فرار ہوگیا اس سے قبل ملزم نے ایک رکشہ ڈرائیور عمران کو تیز دھار آلہ سے قتل کرنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی۔

پولیس نے قتل کے دونوں واقعات کے مقتول کی نعشیں ویرانے سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے اندھے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس حکام نے دونوں نے ڈکیتی میں ہونے والے اندھے قتلوں کا خونی ڈکیتی کے دوران قتل پر مقامی پولیس ٹیم تشکیل دے کر اسے ٹاسک دے دیا۔اس ٹیم نے دو واقعات میں ہونے والے خونی ڈکیتی میں 2 افراد کے قتل کا سراغ لگا کر ملزم ظفر اقبال کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اقبال پہلے چک 24 جنوبی میں رکشہ ڈرائیور عمران کو قتل کر کے فرار ہوگیا پولیس ابھی اس واقعہ کا سراغ لگانے میں مصروف تھی کہ چک 22جنوبی کے مقام پر ملزم نے غریب چرواھے محمد اسلم کو جنگل میں غیرآباد ڈیرامیں لے جاکر سر میں اینٹیں مارکر قتل کیا اور اسکی 25 بکریاں چھین کر لے گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ایک مقتول کی 25 بکریاں اور دوسرے مقتول کا اور الہ قتل برآمد کروادیا یہاں دلچسپ امر یہی ہے کہ ملزم اکیلا ہی وارداتیں کرتا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن ریٹائر محمد سہیل چوہدری نے بھاگٹانوالا والا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو اندھے قتل کے واقعات کو ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی اور ٹیم کے لئے انعام کا بھی اعلان کیا۔