حافظ آباد، پولیس نے دوبہنوںکو اغوا اور زیادتی کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 2 جون 2018 17:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سٹی پولیس نے مبینہ طور پر دوبہنوںکو اغوا کرنے اور بعدازاں ان سے زیادتی کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھواں تارڑ کی رہائشی ہامنہ ظہور دختر ظہور نے سٹی پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائدکیا کہ وہ اپنی بہن نازیہ کے ہمراہ قتل گڑھا چوک میں کھڑی تھی کہ اسے شہریار، بلال، راشد، منظر، پومی ، انیسہ رانی اور مظوراں بی بی جو کہ انکے عزیز ہیں، شادی کروانے کا جھانسہ دیکر محلہ حسن ٹائون لے گئے ۔

جہاں پر ملزم شہرے یار نے اس سے اور بلال نے اسکی ہمشیرہ نازیہ سے زنا کا ارتکاب کیا جس پر پولیس تھانہ سٹی نے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم راشد ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :