محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سی" حیدرآباد رمضان نائیٹ اسپورٹس فیسٹول 4 جون کو شروع ہوگا

ہفتہ جون 17:46

محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سی
․ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سی" حیدرآباد رمضان نائیٹ اسپورٹس فیسٹول 4 جون کو شروع ہوگا جس میں بیڈمنٹن کرکٹ، فٹسال، ٹگ آف وار اور ٹیبل ٹینس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا".یہ بات پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر و آرگنائزنگ سیکریٹری احمد نواز نے اپنی صدارت میں ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے بات اپنے بیان میں کہی. اجلاس میں حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، سیکریٹری پرویز احمد شیخ, حسین امام قادری,طارق توفیق,مراد خان, نوید خان, محمد اقبال,اسماعیل قمبرانی,محی الدین شیخ, عبدالجبار انصاری, سید حسن عباس جعفری, ظہیرالدین مگسی,زاکر خشک اور کامران شاہ نے شرکت کی تھی حس میں فیسٹول کے انعقاد کے حوالے سے فیصلے کیئے گئے اور حتمی تاریخوں کا اعلان اور ایونٹ مینیجرز کی نامزدگی کی گئیں۔

(جاری ہے)

احمد نواز نے مزید بتایا کہ مزکورہ نائٹ اسپورٹس فیسٹول ماہ مبارک اور گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے کے لیئے منعقد کیا جارہا ہے جس میں ہمیں محکمہ کھیل حکومت سندھ کا تعاون اور حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی سرپرستی حاصل ہی.

متعلقہ عنوان :