سرگودہا جمخانہ کلب میں مسجد او رایڈمن بلاک کی تعمیر آخری مراحل میں ہے،ڈپٹی کمشن

ہفتہ جون 17:57

سرگودھا۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ سرگودہا جمخانہ کلب میں مسجد او رایڈمن بلاک کی تعمیرکے آخری مراحل میں ہے جس پر 60لاکھ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں ۔ یہ مسجد جمخانہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ مسجد کے علاوہ ایڈمن بلاک کی تعمیر سے جمخانہ کے انتظامی معاملات چلانے میں آسانی پیدا ہو گی ۔

انہوںنے یہ بات مسجد اور ایڈمن بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری سرگودہا جمخانہ کلب ثاقب اکرم ڈھونڈا کے علاوہ سیکرٹری فنانس جمخانہ کلب طارق خان نیازی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہدعمران‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی ‘سیکرٹری آرٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد کے علاوہ بورڈ آف گورنر کے دیگر ممبران عبداللہ ممتاز وڑائچ ‘ رانا محمد عبداللہ‘ امان اللہ ‘ سردار شوکت محمود میکن ‘ حاجی عبدالرحمان چدھڑ ‘ محمد عرفان بٹ او ردیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مسجد میں دیگر ممبران بورڈ آف گورنر کے ہمراہ نماز عصر باجماعت ادا کرنے کے علاوہ مسجد اور ایڈمن بلاک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے او رمعیار تعمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر حاجی عبدالرحمان چدھڑنے دعا بھی کرائی ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے سرگودہا جمخانہ کلب میں ڈویژن بھر کے انتظامی او رپولیس افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیاکیاگیاجس میں کمشنر سرگودہا ندیم محبوب کے علاوہ آر پی او ڈاکٹر ا ختر عباس اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور ڈی پی اوز کے علاوہ دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :