سرگودہا جمخانہ کلب کے زیر اہتمام رائفل شوٹنگ رینج پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

ہفتہ 2 جون 2018 17:57

سرگودہا جمخانہ کلب کے زیر اہتمام رائفل شوٹنگ رینج پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ..
سرگودھا۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سرگودہا جمخانہ کلب کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور روڈ پرایک ایکڑ پر مشتمل رائفل شوٹنگ رینج پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیاہے ۔ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئی27 جون کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے ۔ رائفل رینج کاافتتاح ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کیا ۔ جس پر دس لاکھ روپے کے اخراجات کااندازہ لگایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پراے ڈی سی آر طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ‘ سیکرٹری آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران ‘ ثاقب اکرم ڈھونڈا اور عرفان بٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ اس رائفل رینج الحاق ملک بھر دیگر شوٹنگ کلبز کے سا تھ ہو گا اور ان شوٹنگ کلبز پر مشتمل شوٹنگ رائفل رینج کاقیام عمل میں لایا جارہاہے جس سے ملک بھر کے دیگر کلبز کے شوٹرز مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر اس کھیل کی ترقی اور فروغ میں کلیدی کردار ادا کرسکیںگے ۔

متعلقہ عنوان :