اسلام آباد پولیس کا کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ،درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتروالئے گئے

ہفتہ 2 جون 2018 18:25

اسلام آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء)چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد عاصم ایوب نے اپنی موجودگی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتروالئے گئے اور غیرقانونی طور پر کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عاصم ایوب نے بتایاکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔ انھوںنے بتایا کہ اس مہم کے دورن سمگلڈ گاڑیوں اور کٹ اور ویلڈڈ اور روڈ ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے ۔