سٹورٹ براڈ نے وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہفتہ 2 جون 2018 18:25

سٹورٹ براڈ نے وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
لیڈز۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، براڈ نے پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اسطرح براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 13ویں بائولر بن گئے ہیں، وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ نے 118 میچز کی 214 اننگز کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کیا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ براڈ لیڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔