انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، التوا ء پاکستان کو بحران کی طرف دھکیل دے گا ‘ احسن اقبال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاغذات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 18:25

انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، التوا ء پاکستان کو بحران کی طرف دھکیل دے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیںاور التوا ء پاکستان کو بحران کی طرف دھکیل دے گا ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاغذات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے جن کاغذات نامزدگی کو تبدیل کرنے کا کہا ہے ان پر سینیٹ انتخابات ہو چکے ہیں جبکہ اب عام انتخابات کا شیڈول بھی جاری ہو چکا ہے ۔

اس عمل سے انتخابی عمل میں تعطل کا دروازہ کھلے گا ۔ انہوںنے کہا کہ عدالت نے جسے کالعدم قرار دیا ہے اس پر پارلیمنٹ نے قانون سازی کی تھی ،ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا پارلیمنٹ قوانین نہیں بنا سکتی اور پارلیمنٹ کا قوانین بنانے کا حق سلب کر لیا گیا ہے ۔انتخابات بروقت ہونے چاہئیں ،التوا پاکستان کو بحران کی طرف دھکیل دے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی عمل میں تاخیر سے ہماری معیشت بحران کا شکار ہو سکتی ہے اور اس طرح سرمایہ کار رک جاتے ہیں۔