Live Updates

پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قوم کو اپنے بچوںکے بہتر مستقبل کیلے اُٹھ کھڑے ہو نا ہو گا ‘ اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 2 جون 2018 18:27

پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قوم کو اپنے بچوںکے بہتر مستقبل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) تحریک انصا ف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی غریب دشمن جماعتیں ہیں جوکہ اپنے اپنے دور حکومت میں غریب اور عام آدمی کے لیے کچھ نہیں کر سکی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ،25جولائی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قوم کو اپنے بچوںکے بہتر مستقبل کے لیے اُٹھ کھڑے ہو نا ہو گا ۔

وہ گزشتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 166سے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر سیال کی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ کارکنان اپنے ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالا تر ہو کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا کردار اداکریں،ن لیگ کا سیاہ دور اقتدار ختم ہوگیا ہے اور اب روشن امکان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور آپ کی جستجو سے تحریک انصاف کی کامیابی ممکن دکھائی دے رہی ہے، اب یہ ہر ووٹرز‘ سپوٹرز اور کارکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھا کر نئے پاکستان کی بنیاد میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے جس سے نہ صرف ملک کی تقدیر بدل سکتی بلکہ کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ایک اچھی اور باکردار قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے ،تحریک انصاف وفاقی سوچ رکھنے والی جماعت ہے جو مضبوط فیڈریشن کی حامی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا عوام سحری و افطار اندھیرے میں کرنے پر مجبورہیں شریف خاندان الیکشن میں عوام کے پاس جانے سے قبل صاف پانی سمیت 56کمپنیوں میں کرپشن کا حسب دے نامکمل منصوبوں کے افتتاح، جعلی سکیموں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوام کے مجرم ہیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، شہبازشریف نے جنگلہ بس اور اورنج ٹرین میں پنجاب کا اربوں روپیہ لگا دیا، غریب عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، بے روزگاری اور لاقانونیت شہبازشریف کے وہ تحفے ہیں جو انہوں نے عوام کو دئیے، پنجاب حکومت ختم ہو گئی مگر شہبازشریف نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے۔

افطار ڈنر میں ثوبیہ کمال خان۔ فیاض بھٹی۔عبدالکریم کلواڑ۔ امجد خان۔عاطف میو۔ملک فقیر۔ چوہددی ساجد۔ میا ں اخترحسین۔چوہدری ریاض۔ملک امین۔عرفان عباسی۔مہر نعیم اللہ تاج۔ عرفان حسن۔ جاوید بھٹی۔ عاطف الدین۔عرفان گجر۔ ایوب میو۔ فہیم لودھی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات