پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان میں بے شمار ترقیاتی کام کئے،سردار محمد عمر گورگیج

صوبوں کو خود مختاری این ایف سی ایوارڈ بلوچستان پیکج جیسے کارنامے سرانجام دیئے،مرکزی رہنماپیپلزپارٹی

ہفتہ جون 18:27

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان میں بے شمار ترقیاتی اور اجتماعی کام کیا صوبوں کو خود مختاری این ایف سی ایوارڈ بلوچستان پیکج جیسے کارنامے سرانجام دیئے پیپلز پارٹی اور موجود حکومت کا موازنہ کیا جائے تو واضع فرق نظر آجائے گا پیپلز پارٹی ہمیشہ چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی کا خیال رکھتا ہے اور ملک بھر کے عوام کی تعمیر وترقی کے لیئے اقدامات اٹھاتا ہے پاکستان مسلم لیگ کی سیاست صرف جی ٹی روڈ تک محدود ہے اسے باقی لوگوں سے کوئی سروکار نہیں ہے میاں نواز شریف آج اپنی بیٹی کو کٹہرے میں کھڑی دیکھ کر اسے بہت برا لگتا ہے جب اس نے اس قوم کی بیٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جھوٹی کیسوں میں پھنسا کر کٹہرے میں کھڑی کیا اس وقت اسے احساس ہونا چایئے تھا میاں صاحب یہ معقافات عمل ہے جو آج آپ بھگت رہے ہیں انہوں مزید کہا انشاء للہ 2018 میں پاکستان پیپلز پارٹی بر پور کامیابی حاصل کریگی اس ملک کو معاشی او ر خارجی بنیادوں پر مضبوط بنانے کے لئے پیپلز پارٹی جیسے مضبوط پارٹی کی ضرورت ہیں اس وقت میاں صاحب کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے آنے والادور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا انکا مزید کہنا تھا عمران خان کی سیاست بہت جلد ختم ہوجائیگی عمران خان کھبی بھی ان ہر جائی اور کرپٹ لوگوں کے ذریعے تبدیلی نہیں لا سکتا ہے انشاء ا للہ بلوچستان اور پاکستان کے غریب لوگوں کا پارٹی پیپلز پارٹی ہے آنے والا دور جیالوں کا ہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی انکا مزید کہنا تھا فاٹا کو قومی دائرے میں شامل کرنا بہت اچھا فیصلہ ہے پیپلز پارٹی شروع دن سے اس فیصلے کے حق میں تھا جو فاٹا کے لوگوں کو مل گیا بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں ہمیں فخر ہے۔