جھل مگسی میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص اور کمسن بچہ جاں بحق

ہفتہ 2 جون 2018 18:27

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ضلع جھل مگسی کے قصبہ کوٹ مگسی کے قریب مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے اہلِ خانہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان طارق ساکھانی مگسی اور اس کا کمسن بیٹا علی گل جاںبحق ہوگئے ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے مقامی لیویز نے باپ اور بیٹے کے دہرے قتل کی رپورٹ درج کرکے معمول کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :