سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

ہفتہ جون 18:44

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے آسامی کو پر کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے جج صاحبان، پاکستان بار کونسل کے اراکین اور ممبرز کے پی کے بار کونسل نے بھی شرکت کی۔ قواعد کی رُو سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد محکمہ قانون و پارلیمانی امور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔