سپریم کورٹ کا چیف سیکرٹری پنجاب کواستحقاق کے بغیر تمام سرکاری لگژری گاڑیاں واپس لے کر شام تک رجسٹرار کو مطلع کرنے حکم

ہفتہ جون 18:44

سپریم کورٹ کا چیف سیکرٹری پنجاب کواستحقاق کے بغیر تمام سرکاری لگژری ..
لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام استحقاق کے بغیر لگژری گاڑیاں واپس لے کر شام تک رجسٹرار کو مطلع کرنے حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں استحقاق کے بغیر لگژری گاڑیوں کے استعمال کے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عابد شیر علی نے کیوں گاڑی لی، منگل کو اس پر تفصیلی رپورٹ دیں۔ چیف سیکرٹری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت نے بھی گاڑیاں واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وہ ان گاڑیوں کو کھڑا کر کے برباد نہیں ہونے دیں گے۔ یہ گاڑیاں نگران حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ بغیر استحقاق جن کمپنیوں کو گاڑیاں دی، انکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف ایکشن ہو گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ تمام گاڑیاں واپس لے کر شام تک رجسٹرار کو مطلع کریں۔جب کہ سابق وزراء اور سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا تمام ریکارڈ 5 جون کوطلب کرلیا۔۔عدالت نے بلوچستان سے موصول ہونے والی رپورٹ پر عدم اعتماد کیا اور شام تک غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا جب کہ وزرا ء اور سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا تمام ریکارڈ 5 جون کوطلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلے پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ ساتھ ہی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کمیشن قائم کردیا جسے 2 دن میں فیصلے پرعملدرآمد سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔