پاکستانی فلم’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

ہفتہ جون 19:04

پاکستانی فلم’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’نہ بینڈ، نہ باراتی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔۔عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے دًنگل میں ایک اور فلم شامل، ہدایت کار محمود اختر کی فلم’’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ اب عید الفطر پر پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا کے مختلف مقامات پر کی گئی ہیجبکہ اس میں راحت فتح علی خان اور امانت علی خان جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سینئر اور جونیئر فن کاروں کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں ایک جانب نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو میکال ذوالفقار جلوے بکھیر رہے ہوں گے تو دوسری جانب امریکی نژاد پاکستان ہیرو شایان خان فن کا جادو جگائیں گے۔