Live Updates

ْریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دینے کی کوشش کی، حمزہ عباسی کا انکشاف

جمائما سے متعلق غلط الفاظ کا استعمال ‘خود کو تہجد گزار خاتون اورشہبازشریف کو حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک قرار دیا

ہفتہ 2 جون 2018 19:04

ْریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دینے کی کوشش کی، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) معروف اداکار حمزہ علی عباسی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بارے چند انکشافات سامنے لے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ کتاب کے متن سے لگتا ہے کہ ریحام پرہیز گار اور تہجد گزار خاتون ہیں اور عمران خان دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں.تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھنے کا تجربہ ہواہے۔

(جاری ہے)

جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دیا گیاہے جبکہ ریحام خان نے خود کو تہجد گزار خاتون اورشہبازشریف کو حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک قرار دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات