سعودی اداکارہ عہد کامل نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ہفتہ جون 19:35

سعودی اداکارہ عہد کامل نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل نے ڈوگلس ولیم کی ہدایت میں بننے والی فلم بینگ میں کام کرکے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں سنیما کی واپسی کے بعد سعودی عرب کی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ان دنوں ہالی ووڈ کی فلم بینگ میں کام کررہی ہیں۔ عہد کامل نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلم ہالی ووڈ ہدایت کار ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔ مداحوں کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت میں بننے والی مار ڈھار سے بھرپور فلم رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :