فلم میں مادھوری ڈکشٹ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، کرشمہ تنا

ہفتہ 2 جون 2018 19:35

فلم میں مادھوری ڈکشٹ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، کرشمہ تنا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ تنا نے کہا ہے کہ اگر مادھوری ڈکشٹ کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ ضرور فلم میں مادھوری ڈکشٹ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرشمہ تنا نے فلم ’’سنجو‘‘ مادھوری ڈکشٹ کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ کہنے کی قابلیت نہیں رکھتی لیکن فلم میں میرا بہت اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مادھوری ڈکشٹ بہت پسند ہیں اور اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تووہ ضرورمادھوری ڈکشٹ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی اور نہ صرف یہ بلکہ وہ اچھے ہدایتکاروں اور سچی کہانیوں پر مبنی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جن میں پرفارمنس کی گنجائش زیادہ ہو اور میرے اندر چھپی اداکاری صلاحیتیں باہر آسکیں۔ فلم ’’سنجو‘‘ رواں سال 29جون کو ریلز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :