چین اور پاکستان نے ثقافتی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کیلئے زبردست کوششیں کیں ،چینی سفیر

پاکستان کے ساتھ فنون لطیفہ میں تعاون کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، یائو جنگ کا بیان

ہفتہ 2 جون 2018 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے ثقافتی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کیلئے زبردست کوششیں کی ہیں، پاکستان کے ساتھ فنون لطیفہ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے عوامی روابط کے فروغ میں پاک چین تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین اپنے سینما گھروں کو پاکستانی فلموں کی درآمد،چینی فلمی فیسٹیولوں میں پاکستانی فلمیں متعارف کرانے اور فلمی وٹیلی ویژن پروگراموں کی مشترکہ تیاری کے لیے دونوں ممالک کی فلمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے سمیت آرٹ وثقافتی شعبے میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اقدامات کرے گا۔

یائو جنگ نے کہا چین اور پاکستان نہ صرف دوست ہمسایہ ملک ہیں بلکہ دو اہم ایسی قدیم تہذیبیں ہیں جنہوں نے ثقافتی تبادلوںاورباہمی حصول علم میں قریبی مراسم برقرار رکھے ہیں 1951میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ثقافتی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :