ن) لیگ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام تجویز کر دیئے

سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق سربراہ پاک بحریہ ذکاء اللہ، جسٹس(ر) سائر علی اور بیوروکریٹ طارق ڈوگر شامل

ہفتہ 2 جون 2018 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق سربراہ پاک بحریہ ذکاء اللہ، جسٹس(ر) سائر علی اور بیوروکریٹ طارق ڈوگر پر مشتمل 4نام تجویز کر دیئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چار نام تجویز کر دیئے، نگران وزیراعلیٰ کیلئے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق سربراہ پاک بحریہ ذکاء اللہ، جسٹس(ر) سائر علی اور بیوروکریٹ طارق ڈوگر کے نام شامل ہیں۔