فضل الرحمان بطور نگران وزیراعلیٰ خدمات احسن طریقے سے ادا کریں گے، انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے،گورنر سندھ محمد زبیر کی نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 19:42

فضل الرحمان بطور نگران وزیراعلیٰ خدمات احسن طریقے سے ادا کریں گے، انتخابات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ فضل الرحمان بطور نگران وزیراعلیٰ خدمات احسن طریقے سے ادا کریں گے، انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے۔ ہفتہ کو نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ محمد زبیر نے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں عام انتخابات شفاف اور منصفانہ بنانے کے اقدامات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ بطور نگران وزیراعلیٰ خدمات احسن طریقہ سے ادا کریں گے، انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے، نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور صوبے کے عوام کا مشکور ہوں۔