الیکشن کا بروقت اور منصفانہ انعقاد ضروری ہے‘ عدالتی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا ،شہباز شریف

شہباز شریف کا دور محنت ‘ امانیت اور شفافیت کی گواہی دیتا ہے ‘ دوسرے صوبے بھی پنجاب کی ترقی کے معترف ہیں ‘ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی صدر (ن) لیگ سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 19:42

الیکشن کا بروقت اور منصفانہ انعقاد ضروری ہے‘ عدالتی مسائل کے حل کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کا بروقت اور منصفانہ انعقاد ضروری ہے‘ عدالتی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا جبکہ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا دور محنت ‘ امانیت اور شفافیت کی گواہی دیتا ہے ‘ دوسرے صوبے بھی پنجاب کی ترقی کے معترف ہیں ‘۔

ہفتہ کو صد ر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کا نقشہ بدل دیا۔ آپ کا دور محنت ‘ امانت اور شفافیت کی گواہی دیتا ہے۔ دوسرے صوبے بھی پنجاب کی ترقی کے معترف ہیں۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔ جنوبی پنجاب کو تناسب سے زیادہ فنڈز دئیے۔ الیکشن میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔ الیکشن کا بروقت اور منصفانہ انعقاد ضروری ہے۔ بروقت اور آزاد الیکشن سے پاکستان توانا ہو گا۔ الیکشن میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ …