میڈیا شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پل کا کردار ادا کرے،شی جن پھنگ

مشترکہ مستقبل والی مربوط برادری کی تعمیر کے لیے کام کیا جائے،تہنیتی پیغام

ہفتہ 2 جون 2018 19:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ روز میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو پروان چڑہانے اور عملی تعاون میں اضافے کے لیے ’’شنگھائی روح‘‘کو فروغ دے،شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

بیجنگ میں منعقد ہونے والی ایس سی او کے پہلے سربراہی اجلاس کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا میڈیا ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان عوامی رابطے ، تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک اہم پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ دور میں جب کہ معلومات تیزی سے فروغ پارہی ہے میڈیامختلف ممالک کے عوام کے دلوںاور ذہنوں کو ملانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ سربراہی اجلاس تنظیم کو مستحکم بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اور علاقے کے لیے مشترکہ مستقبل والی زیادہ قریبی بنھی ہوئی برادری کی تعمیر اور بنی نوع انسان کی مشترکہ مستقبل والی برادری کی تعمیر کے فروغ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ ہاتھ بٹانے پر آمادہ ہے۔اس سربراہی اجلاس میں ایس سی او ممالک کے ایک سو دس سے زیادہ میڈیا اداروں کے نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :