چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

ہفتہ 2 جون 2018 20:01

چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا۔ہفتہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس وقار احمد کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس گلزار احمد اور پاکستان بار کونسل نے شرکت کی۔