ْ رب کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے،آج ساڑھے سات سال بعد پرچے کا آرڈر ہوا ہے ‘ عائشہ احد

حمزہ شہباز ،علی عمران یوسف ،رانا مقبول ،عتیق ڈوگر ،ذوالفقار چیمہ کے نام دئیے ہیں‘جتنے بھی لوگ ہیں‘ پرچے کیساتھ انویسٹی گیشن ہوگی،میں اورمیری ٹیم بھی پیش ہوگی‘ انشااللہ ، اللہ بہتر کرے گا‘عائشہ احد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 20:01

ْ رب کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے،آج ساڑھے سات سال بعد پرچے کا آرڈر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) حمزہ شہبازشر یف کی بیوی ہونیکا دعویٰ کر نیوالی عائشہ احد نے کہا ہے کہ رب کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے،آج ساڑھے سات سال بعد پرچے کا آرڈر ہوا ہے ‘ حمزہ شہباز ،علی عمران یوسف ،رانا مقبول ،عتیق ڈوگر ،ذوالفقار چیمہ کے نام دیے ہیں،جتنے بھی لوگ ہیں ، پرچے کیساتھ انویسٹی گیشن ہوگی،میں اورمیری ٹیم بھی پیش ہوگی‘ انشااللہ ، اللہ بہتر کرے گاعائشہ احد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سے کہا گیا کہ پرچہ دو گھنٹے کے اندر کٹے ،انشااللہ سب گناہ گاروں کو سزا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جن کے ساتھ ظلم ہوا ہے وہ چیف جسٹس کے پاس پہنچیں،چاہے دیر لگے انصاف ملے گا ،مجھ پر جو جھوٹے مقدمے کرائے گئے،فزیکل ٹارچر کرایا گیاتھا،میں نے سب کے نام دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ،علی عمران یوسف ،رانا مقبول ،عتیق ڈوگر ،ذوالفقار چیمہ کے نام دیئے ہیں،جتنے بھی لوگ ہیں ، پرچے کیساتھ انویسٹی گیشن ہوگی،میں اورمیری ٹیم بھی پیش ہوگی انشااللہ ، اللہ بہتر کرے گا اور مجرموں کا ضرور سزا ملے گی ۔