انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے پھر بتا رہا ہوں الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے‘ چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے درخواست پر نوٹس جاری، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 20:03

انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے پھر بتا رہا ہوں الیکشن 25 جولائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے پھر بتا رہا ہوں کہ الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی نے ہسپتالوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اسی دوران انتخابات کا ذکر ہو گیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ کون سے انتخابات ہیں جو ہر صورت 25 جولائی کو ہی ہونا ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پھر بتا رہا ہوں الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے دوران سماعت معروف قانون دان بلال حسن منٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتخابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں،سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت ہونگے اور اس حوالے سے کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے چیف جسٹس نے باور کرایا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔