فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں،عامر خان

فاروق ستار پارٹی کے تینوں اختیارات چاہتے ہیں جو ناممکن ہے،بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا،رہنما ایم کیوایم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ جون 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ا یم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں،،فاروق ستار پارٹی کے تینوں اختیارات چاہتے ہیں جو ناممکن ہے،بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نیکہا کہ رابطہ کمیٹی نے طیکیا ہے کہ اختیارات ایک شخص کیپاس نہیں ہوں گے، کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے اور پارٹی چلانیکا اختیار 3 مختلف لوگوں کے پاس ہوگا۔

عامر خان نے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے، فاروق ستار کہتے ہیں تینوں اختیارات ان کے پاس ہوں تو ایسا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں لہذا بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم بہادرآباد کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیا گیا۔