Live Updates

ریحام خان کا الیکشن سے قبل کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے پربہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، ریحام خان کا ٹویٹ

ہفتہ 2 جون 2018 20:03

ریحام خان کا الیکشن سے قبل کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات