بھارتی درندہ فورسز نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا نیا حربہ اختیار کر لیا ‘کشمیری نوجوانوں کو گاڑیوں تلے روندنے لگی ہے‘مشعال ملک

بھارتی فورسز نے 2مہینے میں 6سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گاڑی تلے روند کر شہید کیا ‘ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان

ہفتہ 2 جون 2018 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی درندہ فورسز نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا نیا حربہ اختیار کر لیا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو گاڑیوں تلے روندنے لگی ہے، بھارتی فورسز نے پچھلے دو مہینے میں چھ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گاڑی تلے روند کر شہید کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی بھارتی حکومت نے مساجد اور اجتماع پر پاپندی عائد کر رکھی ہے ،،بھارت نے کشمیریوں سے مذہبی آزادی بھی چھین رکھی ہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کو عمرے کے لیے بھی بھارتی حکومت ویزہ جاری نہیں کررہی،،بھارتی حکومت نے وادی کو کشمیریوں کے لیے جیل میں بدل دیا لہذا عالمی برداری بھارتی ظلم وستم کا نوٹس لے۔