آزادکشمیر کو آئینی ترامیم کے ذریعے با وقار اور با اختیار بنانے کا عمل قابل تحسین ‘جماعت اسلامی نیلم اس کی تحسین کرتی ہے‘ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شروع دن سے آزاد خطے کو با اختیار اور باوقار بنانے کا موقف لیے ہوئے تھی

جماعت اسلامی ضلع نیلم کے امیر خلیل انجم کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:06

اٹھمقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) جماعت اسلامی ضلع نیلم کے امیر خلیل انجم نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو آئینی ترامیم کے ذریعے با وقار اور با اختیار بنانے کا عمل قابل تحسین ہے جماعت اسلامی نیلم اس کی تحسین کرتی ہے ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شروع دن سے آزاد خطے کو با اختیار اور باوقار بنانے کا موقف لیے ہوئے تھی سابق امیر جماعت اسلامی کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے مسودہ تیار کر کے 1998میں پہلی مرتبہ اسمبلی ریکارڈ کا حصہ بنایا اس حوالے سے جماعت اسلامی بڑے واضح موقف کے ساتھ کام کرتی رہی ،ہم راجہ فاروق حیدر خان کی کوششوں کاوشوں اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،میاں نواز شریف ،سینیٹر سراج الحق کی بھی تحسین کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نیلم مسائل زدہ علاقہ ہے اس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے محکمہ برقیات کے اہلکار اور بلنگ کرتے ہیں ہم نے کوشش کر کے اس کام کو رکوایا لیکن حکومت کی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نیلم کے ندی نالوں اور دیائوں پر بوسیدہ اور پرانے پلوں کو اکھاڑ کر نئے پل تعمیر کیے جائیں تا کہ آئے روز ہونے والے حادثوں سے نجات مل سکے ،موسم گرما میں بڑے پیمانے پر سیاح یہاں آتے ہیں ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مین شاہرائیں اچھے انداز سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ یہاں سفرکرنے والوں کو آسانی ہو اس سے سیاح بھی زیادہ تعداد میں یہاں آئیں گے اور یہاں کے عوام اورریاست کو فاہد ہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ اس علاقے کے لیے بجٹ میں اضافی رقم رکھنے کی ضرورت تھی جو نہیں ہوسکی لیکن وزیر اعظم اور سپیکر اسمبلی خصوصی تو جہ دے کر یہاں کے مسائل حل کریں تا کہ یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں ۔