پولیس لائن مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد‘تقریب کے مہمان خصوصی شعیب دستگیر انسپکٹر جنرل پولیس تھے

ہفتہ 2 جون 2018 20:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پولیس لائن مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد۔تقریب کے مہمان خصوصی شعیب دستگیر انسپکٹر جنرل پولیس تھے جبکہ تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سردار فہیم عباسی اور ڈی آئی جی پیز طاہر محمود قریشی ہیڈکوارٹر،ڈاکٹر لیاقت علی ٹریفک ، محمد یاسین قریشی سپیشل برانچ ،سردار گلفراز خان ریجن مظفرآباد ،عرفان مسعود کشفی ریزرو/رینجرز کے علاوہ تمام AIGP's، SSP'sاور بڑی تعداد میں آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی ۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے تقریب میںشرکت سے قبل پولیس لائنز میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور کام کو جلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں تھانوں میں جرت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ دیگر شعبہ جات ریزرو/رینجرز/ٹریفک وغیرہ بھی انعامات کے مستحق ہوتے ہیں جو اس Chainکو چلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جو روز اپنی ڈیوٹی پر آتے اور آفیسران کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرتے ہیںاور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کے علاوہ نظم و نسق چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈسپلن کی کما حقہ پابند ی بھی کرتے ہیں گو کہ ان کا کام زیادہ نمایاں نہیں ہوتا لیکن یہ محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیںجو ہمارے نظام کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق چلانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یقینا حوصلہ افزائی سے کام کے معیار میں بہتری آتی ہے۔ انعام پانے والوںکو بذریعہ ایس پیز اور DIGPصاحبان انتخاب کروا کر آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لئے یہاں آپ کو زحمت دے رہا ہوں۔ انعام پانے والوںکے اعزاز میں انسپکٹر جنرل پولیس کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جہاںتما م آفیسران و اہلکاران نے آپس میں گھل مل کرافطار و ڈنر کیا ۔کنسٹیبل سے DSPرینک کے آفیسران تک انعامات تقسیم کیے گئے ۔ریزرو پولیس کے 51جوانان /آفیسران ،رینجرز پولیس کے 34جوانان/آفیسران، ٹریفک پولیس کے 50جوانان/آفیسران،مختلف دفاترکے 10جوانان/ آفیسران ،PTSکے 4اور ریجن ہا مظفرآباد/پونچھ/میرپور کے 22جوانان /آفیسران کو انسپکٹر جنرل پولیس نے خود اورمتعلقہ ڈی آئی جی پیز نے تقسیم کیے۔