پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے‘بڑے بڑے آمروں نے اس شہیدوں کی جماعت کو ختم کرنے کیلئے ناکام عزائم کا سہارا لیا مگر وہ ناکام رہے

پاکستان پیپلزپارٹی گریٹر لندن کے سیکرٹری جنرل مرزا آفتاب احمد با غی کی بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:06

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی گریٹر لندن کے سیکرٹری جنرل مرزا آفتاب احمد با غی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے۔بڑے بڑے آمروں نے اس شہیدوں کی جماعت کو ختم کرنے کیلئے ناکام عزائم کا سہارا لیا مگر وہ ناکام رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زردار ی،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نظریے اور عقیدے کی سیاست کرتی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویڑن اور نظریات کو اجاگر کیا قائدین پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور خوشخالی کی سیاست کی اور ہمیشہ یہی سیاست کرتی رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مرزا آفتاب احمد با غی نیکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے جس نے ہر مشکل دور میں اپنے خون کی قربانیاں دیکر ملک کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے آمروں نے اس جماعت کو سرے سے ختم کرنیکی کوشش کی مگر اس جماعت نے عوام کی محبت کی بدولت ہر دور میں اپنے پا?ں پر کھڑی رہی اور عوام کی خدمت میں اپنی جان تک لڑادی۔

انہوںنے کہا کہ تارکین وطن پاکستانی پیپلز پارٹی سے دلی لگا? رکھتے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں بیروزگاری ختم کرنے کیلئے بے پناہ کاوشیں کیں۔مگر ان کو زیادہ دیر تک نہ ٹکنے دیا اور ڈکٹیٹرں نے بھٹو کے از عزم کو پایا تکمیل تک نہ پہنچنے دیا اور ان کو تختہ مشق پر لٹکا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی اور آئندہ بھی وہ عوامی محبت سے اقتدار میں آئیگی۔

دوسری جانب ڈکٹیٹروں کی پیداوار حکومتیں اقتدار میں آنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھی باز نہیں آتیں۔انہوں نے کہا کہ قائدین پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور خوشخالی کی سیاست کی اور ہمیشہ یہی سیاست کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زردار ی،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے اور لوگ جوک درجوق اس نظریاتی جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔