وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا، وسیم اکرم

ہفتہ جون 20:06

وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے ..
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو درست قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا،ہمیں انگلینڈ کے بالرزکو کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے کنڈیشنز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا ۔

۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں کوئی گیند ایسی نہیں تھی جو سوئنگ نہ ہوئی ہو، ہلتی ہوئی گیندوں پر کسی بھی لمحے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، لاردز ٹیسٹ میں کچھ گیندیں ایسی تھیں جو سیدھی رہ رہی تھی لیکن ہیڈنگلے کی کنڈیشنز مشکل تھیں جس پر بیٹسمینوں کو الزام دینا درست نہیں ہے،جب میچ شروع ہوا تو گیند مسلسل ہل رہا تھا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے آل رانڈرشاداب خان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ شاداب کو میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں منتخب کیا تھا، ہر اننگز کے بعد شاداب ایک منجھے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔