فیفا ورلڈ کپ،12دن باقی، پہلا میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان کھیلا جائیگا

ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی،گروپ اے میں روس کے ساتھ یوراگوائے، مصر اور سعودی عرب شامل

ہفتہ جون 20:06

فیفا ورلڈ کپ،12دن باقی، پہلا میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان کھیلا جائیگا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آغاز 14جون سے روس میں ہو گا ،یونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان ٹیموں کو 8 گروپوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ یوراگوائے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں پرتگال، مراکش، اسپین اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ سی میں فرانس،، آسٹریلیا،، پیرو اور ڈ نمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ،کروشیا اور نائیجیریا کو رکھا گیا ہے۔ گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا شامل ہیں۔گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی کے ساتھ، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سویڈن، گروپ جی میں بیلجیم، پاناما،، تیونس اور انگلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں ۔ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں موجود ہیں۔