آئی پی ایل میں سٹے بازی کا الزام،معروف بھارتی اداکار ار سلمان خان کے بھائی باز خان نے اعتراف کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 20:15

آئی پی ایل میں سٹے بازی کا الزام،معروف بھارتی اداکار ار سلمان خان کے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کر لیا ،انہیں سونوجالان نامی سٹے باز کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے طلب تھانے طلب کیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابقبالی ووڈ کے اداکار اور فلم ساز ارباز خان کو انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کے حوالے سے مہاراشٹر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا ہے۔

ا ربازخان کو تھانے میں سونی جالان کے روبروبٹھا کر سوال جواب کیے گئے تو انہوں نے آئی پی ایل سمیت مختلف کرکٹ میچوں میں سٹہ کھیلنے کا اعتراف کر لیا۔سونی جالان کو تین روز قبل سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے ساتھیوں میں ارباز خان کا بھی نام لیا تھا۔

(جاری ہے)

ارباز خان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال آئی پی ایل کے میچوں میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا جوا کھیلا تھا۔

تاہم ان کی ساری رقم ڈوب گئی۔مہاراشٹر پولیس کے مطابق سٹے باز سونی جالان کا بھارت میں بڑے بڑے لوگوں سے رابطہ تھا اور اس کے تعلقات پاکستان، افغانستان اور کئی دوسرے کرکٹ کھیلنے والے ملکوں تک پھیلے ہوئے تھے۔پولیس نے ان کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سونو اور ارباز ایک دوسرے کو گزشتہ پانچ سال سے جانتے ہیں۔