مسلم لیگ ن نہ صرف ملک کا اعزاز حاصل ہے اور عوامی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ‘تارکین وطن کے اندر بھی آج بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے اور بالخصوص برطانیہ میں بسنے والے کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہوتے جا رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) گریٹر مانچسٹر کے صدرچوہدری طارق محمود کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:15

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) گریٹر مانچسٹر کے صدرچوہدری طارق محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ صرف ملک کا اعزاز حاصل ہے اور عوامی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے تارکین وطن کے اندر بھی آج بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے اور بالخصوص برطانیہ میں بسنے والے کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہوتے جا رہے ہیںوزراء کرام اپنی صلا حیتو ں کو بروئے کا ر لا کر اپنے تجربے کی بنیاد پر خطہ کے اندر تعمیر وترقی کا ایک نیا انقلاب لا ئیں گے۔

۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری طارق محمودنے کہاکہ مسلم لیگ ن ریاستی عوام کے حقوق کی محافظ ہے مخالفین بیشک ساز شیں کرتے رہیں حکو مت لوگو ں کے مسائل حل کرنے میں اپنی زمہ داری پوری کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح خطہ کشمیر میں بسنے کی ہمدردی دلوں میں شامل ہے اور اسی طرح تارکین وطن بھی ہمدردی بانٹتے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن خطہ کشمیر میں فاروق حیدراور مسعود خالد ایڈووکیٹ کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور پاکستان کے اندر اپنے محسن قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد و منظم آکر ابھر رہی ہے اولیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت قائم کریگی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نکالے گی انہوں نے کہا کہ مسلم ن کے کارکن اپنے ملک کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے۔