Live Updates

25جولائی کا دن نسل در نسل سیاست کا آخری دن ہوگا ‘عوام عمران خان کے ساتھ ہے انشاء اللہ وقت کا کھیل اب ان کے منطقی انجام کی طرف اشارہ کر رہا ہے‘ ن لیگ اور موروثی سیاست کے پیروکاروں کا باب ختم ہونے والا ہے

تحریک انصاف کے رہنمائوں چوہدری مہران جاوید ‘سید حسن عباس کاظمی ‘عظیم رضا چوہدری و دیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 2 جون 2018 20:15

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہران جاوید ،پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ حلقہ 6کے رہنما سید حسن عباس کاظمی ،پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے رہنماعظیم رضاچوہدری ،پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیرکے رہنما فہد جاوید چوہدری ، تحریک انصاف حلقہ نمبر دو کے رہنما چوہدری قمر طالب ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر دو کے رہنما محمد شفیق عرف شفیع نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ 25جولائی کا دن نسل در نسل سیاست کا آخری دن ہوگا عوام عمران خان کے ساتھ ہے انشاء اللہ وقت کا کھیل اب ان کے منطقی انجام کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔

ن لیگ اور موروثی سیاست کے پیروکاروں کا باب ختم ہونے والا ہے۔ انشاء اللہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہوا یہ جماعت عوامی جماعت ہے جہاں فیصلے مکمل طور پر جمہوری انداز میںکیے جاتے ہیں عوام نے انہیں ہر موقع پر مستردکیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری قمر طالبنے کہا کہ کارکنوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے کہ انشاء اللہ ہر حال میں 25جولائی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

مہران جاوید نے کہا کہ25جولائی کا دن تاریخی دن ہوگا اس دن عوام کو استحصالی ٹولے سے نجات مل کر رہے گی عوام کی لاکھوں کی تعداد میں عمران خان کے قافلے میں شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ عمران خان ہی حقیقی جمہوریت اور عوام کو بنیادی سہولتوں سے آراستہ کر سکتے ہیں عوام سے دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے اقتدار پر براجمان ہونے والوں کے احتساب کا دن قریب ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج یہ لوگ ہواس باختہ ہو چکے ہیں۔ انشاء اللہ25جولائی کا دن فتح و کامرانی کا دن ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات