پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری،کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی جانب سے چوہدری لطیف اور محمد مطلوب انقلابی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر مرکزی قیادت کے مشکور ہیں

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے رہنما وقا ص گورسی کی بات چیت

ہفتہ جون 20:17

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے رہنما وقا ص گورسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری،،کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی جانب سیچوہدری لطیفاور محمد مطلوب انقلابی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر مرکزی قیادت کے مشکور ہیں۔مرکزی قیادت کے فیصلے نے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

۔۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور شہید قائدین کے نظریات،افکارات وفکروفلسفے کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔حلقہ نمبر 5کی تعمیر وترقی محمد مطلوب انقلابی کی مرہون منت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وقا ص گورسی نے مذید کہا کہپاکستان میں ن لیگ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

شریف برادران بہت جلدجیلوںمیں ہوں گے۔

ن لیگ کے کرپٹ اشرافیہ نے کرپشن کے ذریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔۔پیپلز پارٹی وحدت کی علامت اور چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کو معاشی طور پر مظبوط ومستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کوحقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی جانب گامزن کریگیانہوںنے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی نمائندگی کی حق دار پیپلز پارٹی ہے۔

پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نوید ہیں۔۔مسلم لیگ ن نے بدترین کرپشن کی ،اداروں کو مفلوج کیا اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار مجروح کیا۔۔پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر پاکستان کو خوشخالی کی جانب گامزن کریگی اور اداروں کا وقار بخال کریگی۔