Live Updates

سور ج سے برستی آگ ،تپتی زمین اور شدید ترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے سہنسہ کے عوام کاجینا حرام کردیا ہے ‘رمضان کے مقدس مہینہ میں مسلم ملک میں مسلمانوں کو اذیت پہنچانا باعث شرم ہے 18گھنٹے طو یل ترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے لوگوں کو ٹھنڈے پینے کے پانی سے بھی محروم کردیا ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری مالیا ت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اخلاق کی میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 20:17

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری مالیا ت و امیدوار اسمبلی حلقہ 3سہنسہ چوہدری محمد اخلاق نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سور ج سے برستی آگ ،تپتی زمین اور شدید ترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے سہنسہ کے عوام کاجینا حرام کردیا ہے رمضان کے مقدس مہینہ میں مسلم ملک میں مسلمانوں کو اذیت پہنچانا باعث شرم ہے 18گھنٹے طو یل ترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے لوگوں کو ٹھنڈے پینے کے پانی سے بھی محروم کردیا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام روزہ کی حالت میں دوردراز علاقوں سے قدرتی چشموں سے پانی لا نے پر مجبور ہو گئے ہیں محکمہ برقیات اپنا قبلہ ڈرست کرے حکومت آزاد کشمیر واپڈا سے آزاد کشمیر میں بدترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خاتمہ کیلئے تحریک کرے بجلی نہ ہونے کے باوجود عوام سے کروڑوں روپے بلات کی مد میں وصول کیے جا تے ہیں محکمہ برقیات نے صرف صارفین کو بل تھمانے ٹھیکہ لے رکھا بجلی اکثر غائب رہتی ہے لیکن بل میں کو ئی کمی نہیں کی جاتی محکمہ برقیات بجلی چوروں کو پکڑے بقایاجات وصول کرے نہ غریب صارفین سے بھاری رقوم بلات کی مد میں وصول کرے محکمہ برقیات نے اپنا درست نہ کیا وولٹیج کے بحران پر قابو نہ پایا لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو تحریک انصاف محکمہ برقیات کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی کا ل دے گیسہنسہ کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید محکمہ برقیات کی زیادتیوں ناانصافیوں اور کارستانیوں کو برداشت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان آزاد کشمیر میں بجلی کے بحران میں کمی کیلئے عملی اقدامات کریں جو میرٹ گڈ گورننس پر سیاہ دھبہ ہیں آزاد کشمیر سے پیدا ہونے والی بجلی پو رے پاکستان کو روشن کرتی ہے لیکن چھوٹا سا خطہ آزاد کشمیر خود اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے لیکن حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں غریب عوام رمضان جیسے مہینہ میں اللہ کی عبادت کے بجائے واپڈا اور محکمہ برقیات کو بد دعائیں دیتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات