محکمہ برقیات عوام اور صارفین کو چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے‘ سرگن پاور ہائوس سی20 مئی سے بجلی بحال کر دی گئی ہے‘ شاردہ سے لوات تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے

نائب مہتمم برقیات انجینئر سکندر خان کی بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:17

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) نائب مہتمم برقیات انجینئر سکندر خان نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات عوام اور صارفین کو چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سرگن پاور ہائوس سی20 مئی سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ شاردہ سے لوات تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ جبکہ کتن کے مقام پر 5 میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام وکنڈل شاہی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

دو میگاواٹ کنڈل شاہی پاور ہائوس کی مرمت جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد وادی نیلم میں لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ دنجر کے مقام پر نوجوان کی ہلاکت کا افسوس ہے لیکن اس محکمہ برقیات ذمہ دار نہیں ہے ۔ کیرن بائی پاس سے پتھر گرنے کی وجہ سے پول ڈیمیج ہوکر ارتھ ہو گیا تھا جس کی اطلاع محکمہ برقیات کو نہیں دی گئی تھی اور حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری بجلی بند کر دی جاتی ہے اور محکمہ برقیات کا عملہ فوری موقع پر پہنچ کر فنی خرابی دور کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صارفین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لئے کم سے کم بجلی کا استعمال کریں لائنوں کی مرمت کے لئے حکومت کو تحریک کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :