ترکی ، جذبہ خیر سگالی کے تحت فلسطین کو طبی سازوسامان بھیجے گا

15ہزار زخمیوں کے علاج کے لئی53ہزار500ادویات کے ڈبے اور طبی سازوسامان فراہم کیا جائے گا

ہفتہ 2 جون 2018 20:17

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ترکی فلسطینی بھائیوں کے لئے جزبہ خیر سگالی کے طور پر طبی سازوسامان روانہ کرے گا،ترکی کی تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا فلسطین میں 15ہزار زخمیوں کے علاج معالجے کے لئی53ہزار500ادویات کے ڈبے اور بڑی تعداد میں طبی سازوسامان فراہم کرے گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تیکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فلسطین کی وزارتِ صحت سے منسلک ہسپتالوں میں زیر علاج 15 ہزار زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئی53ہزار500ادویات کے ڈبے اور بڑی تعداد میں طبی سازو سامان غزہ روانہ کیا جائے گا۔

ترکی کی تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا نے غزہ میں فلسطین کے وزارتِ صحت سے منسلک ہسپتالوں کو طبی سازو سامان روانہ کرے گی۔تیکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فلسطین کی وزارتِ صحت سے منسلک ہسپتالوں میں زیر علاج 15 ہزار زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے 53ہزار 500ادویات کے ڈبے اور بڑی تعداد میں طبی سازو سامان غزہ روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ سازو سامان اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کی وجہ سے ایک بار نہیں بلکہ مختلف حصوں مے اس امداد کو تقسیم کرتے ہوئے روانہ کیا جائے گا۔جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیکا غزہ میں صحت کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے فلسطینی عوام کو یہ امداد روانہ کرے گا۔